پاکستان

داعش کے سربراہ ملعون ابوبکر البغدادی پاکستان میں رہ چکاہے۔ رحمان ملک

پاکستان کے سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے سینٹر رحمان ملک نے انکشاف کیا ہے کہ داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی پاکستان میں رہ چکے ہیں۔ رحمان ملک نے اس بات کا نکشاف وفاقی دارلحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی ایس (داعش) کے سربراہ ابوبکر البغدادی پاکستان کے قبائلی علاقے فاٹا میں رہ چکے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے اس بات کا انکشاف ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب ملک کے موجودہ وزیر داخلہ اور حکومتی وزراء نے داعش کی پاکستان میں موجودگی کو سرے سے جھٹلا دیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ملک میں بڑے شہروں اور قبضوں میں داعش کی حمایت میں وال چاکنگ بھی کی گئی ہے، تاہم ابھی بھی حکومتی ادارے اس جہادی تنظیم کی پاکستان میں موجودگی سے انکاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button