پاکستان

کراچی تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے سید کامران زیدی شہید، ذیشان زخمی ہوگئے

شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی کے علاقے گورنگی ڈیڑھ پر کمپیوٹر کی دوکان پر امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی (داعش کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے سید کامران زیدی شہید اوران کا بھائی زیشان زخمی ہوگئے  اطلاعات کے مطابق تکفیری دہشتگرد ٹولہ کے غنڈو نے کامران زیدی کو اس وقت گولیاں مار کے شہید کی جب وہ اپنی کمپیوٹر کی دوکان پر بیٹھے تھے کے تکفیری دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کردی جس سے کامران زیدی اور زیشان شدید زخمی ہوگئے سید کامران زیدی کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کے راستے میں جام شہادت نوش کرگئے شہید کامران زیدی کی جسد خاکی کو جناح ہسپتال سے امام بارگا منتقل کیا جائے گا

واضع رہے کہ کراچی خصوصاً کورنگی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں اب تک کئی شیعہ جوان شہید ہوچکے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے قاتلوں کی گرفتاری اور شیعہ مسلمانوں کو اس علاقے میں تحفظ فراہم کیئے جانے کے حوالے سے کوئی عملی اقدامات نہیں کیئے گئے ہیں۔

مومنین سے زخمی جوان زیشان کے لیے دعائے صحت کی درخواست ہے 

متعلقہ مضامین

Back to top button