مشرق وسطی

شام، عراق میں’’داعش‘‘ کے ٹھکانوں پر اتحادیوں کے 15 حملے

العربیۃ نیوزرپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ تین دنوں کے دوران عراق اورشام میں دولت اسلامیۃ ’’داعش‘‘ کے ٹھکانوں پر 15 فضائی حملے کر کے تنظیم کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے بیان کے مطابق بدھ، جمعرات اور جمعہ کے دنوں میں شام اور عراق میں داعش کے ٹھکانوں، گاڑیوں اور ان کی دیگر تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر 13 جبکہ شام میں دو فضائی حملے کیے گئے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ شام میں فضائی حملوں کے دوران کوبان اور حلب میں’’داعش‘‘ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ عراق میں کرکوک محاذ جنگ میں داعش کے اسلحہ ڈپو، گاڑیوں اور بلڈوزروں کو تباہ کیا گیا۔ موصل میں داعش کے پانچ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ رمادی میں فضائی حملوں میں داعش کے دو ٹھکانے تباہ اور تنظیم کے سیکڑوں جنگجو ہلاک کیے گئے۔ علاوہ ازیں الرطبہ، فلوجہ اور بیجی میں بھی داعشی جنگجوئوں کو فضائی حملوں سے نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button