سعودی عرب

سعودی عرب میں ایک پاکستانی،تکفیری دہشت گردتنظیم کے ساتھ تعلق کے شبہے میں گرفتار

سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے ایک پاکستانی شدت پسند کو مبینہ طور پرشام میں برسرپیکار دہشت گردالقاعدہ کی ذیلی تنظیم ’’النصرہ فرنٹ‘‘ سے روابط کے الزام میں اڑھائی برس قید کی سزا سنائی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الریاض کی فوج داری عدالت کے تفصیلی فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی نژاد ایک عسکریت پسند پر شام میں سرگرم النصرہ فرنٹ کے جنگجوؤں کے ساتھ ای میل کے ذریعے روابط اور افغانستان میں جنگجو بھجوانے کے الزامات ثابت ہوئے ہیں، جس کےبعد اسے اڑھائی سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
سعودی عدالت کا کہنا ہے کہ پاکستانی جنگجو پر خود بھی افغانستان کے سفر اور وہاں پر جنگ میں حصہ لینے کے عزم کا پتا چلا ہے۔ نیز اس نے چار سعودی شہریوں کی بھی افغانستان کے سفرکے لیے مالی معاونت کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button