پاکستان

دہشت گردی کا سلسلہ بڑھ گیا، داعش کی سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں، علامہ اصغر عسکری

مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے داعش کی سرگرمیاں ہر شہر میں شرو ع ہوچکی ہیں
داعش کا پہلا ٹارگٹ پاراچنار ہے جہاں شیعہ نشین اکثریت میں ہیں، گزشتہ شب اسلام آباد میں پاراچنار کی ہردل عزیز شخصیت عالم دین،روحانی شخصیت، علامہ شیخ نواز عرفانی کو بے گناہ شہید کردیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ ،علامہ سبطین شیرازی ،علامہ ضیغم عباس، ملک اقرار حسین ارو دیگر رہنما بھی تھے مجلس وحدت المسملین کے رہنمائوں نے کہا کہ علامہ شیخ نواز عرفانی کے قتل کے پیچھے یقیناً ایسے عناصر ملوث ہیں جنہوں نے شیعہ ڈاکٹرز، انجینئرز، علماء ، غرض کسی کو بھی نہیں چھوڑا اور آئے روز ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں میں ملوث ہے ۔ مقتول شہید علامہ عرفانی پاراچنار میں اتحاد وحدت کے داعی تھے ۔انہوں نے زندگی بھر دین اسلام کے عملی نفاذ کیلئے خدمات انجاد دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button