پاکستان

معرف عالم دین علامہ نواز عرفانی کے بہیمانہ قتل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں:ترجمان آئی ایس او پاکستان

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی ترجمان محمد علی نے معرف عالم دین علامہ نواز عرفانی کے بہیمانہ قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے حکومت نے دہشتگرد عناصر کو شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔علماء طلباء اور شیعہ ٹارگٹ کلنگ کو حیوان صفت عناصر نے وطیرہ بنالیا ہے انہوں نے واقعہ کو حکومتی نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت شیعہ ٹارگٹ کلنگ کیلئے عملی اقدامات کرتی تو ایسے سانحات دوبارہ رونماء نہ ہوتے ،حکومت شیعہ نسل کشی روکنے میں ناکام ہوچکی ہے محرم الرام سے قبل انتظامیہ کو کئی بار متوجہ کیا گیا لیکن حکومت ٹس سے مس نہ ہوئی ۔واقعہ خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر کیا گیا جس میں مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ معرف شیعہ عالم دین علامہ نواز عرفان کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے ،شہید کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کی گئی اور جسد خاکی کو ان کے گاؤں پارہ چنار روانہ کر دیا گیا ہے جہان پر ان کی تدفین کی جائے گی

متعلقہ مضامین

Back to top button