سعودی عرب

سعودی عرب: یاحسین کا پرچم لگانے پر اکیس برس قید

آل سعود کی عدالت نے پانچ جوانوں کو یاحسین کا پرچم لگانے کی بنا پر اکیس برس قید کی سزا سنائي ہے۔ فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکن احمد الربح نے آج کہا ہےکہ پانچ شیعہ جوانوں کو ایک اسکول پر یاحسین کا پرچم لگانے کی وجہ سے اکیس سال چھے ماہ قید کی سزا سنائي گئي ہے۔ احمد الربح نے آل سعود کی عدالت کے اس فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کسی بھی ملکی اور عالمی قانون کے مطابق صحیح نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے شیعہ مسلمانوں کے خلاف آل سعود کی امتیاز پالیسیوں میں شدت آنے کا پتہ چلتا ہے۔ واضح رہے سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف ہمیشہ سے امتیازی پالیسیاں جاری رہی ہیں۔ آل سعود کے خلاف عوامی تحریک شروع ہونے کےبعد آل سعود کی حکومت نے شیعہ مسلمانوں کےخلاف تشدد آمیز کاروائياں تیز کردی ہیں اور علماء شیعہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ آل سعود کی عدالتوں نے ان میں بہت سے افراد کو طویل قید کی سزائيں دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button