مشرق وسطی

علماء مخالف اقدامات کے خلاف بحرینی علماء کا دھرنا

بحرینی علماء نے اس ملک کی آل خلیفہ حکومت کے علماء مخالف اقدام پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے دھرنا دیا ہے۔ مرآۃ البحرین ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے علماء کی ایک تعداد نے آج منگل کے روز اس ملک کے جید عالم دین شیخ عیسی قاسم کے گھر پر سکورٹی فورسیز کے حملے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان کے گھر کے سامنے دھرنا دیا ہے۔ آل خلیفہ کی سکورٹی فورسیز نے آج صبح شیعہ آبادی والے علاقے "الدراز” میں واقع شیخ عیسی قاسم کے گھر پر دھاوا بول دیا اور ان کے گھر کی تلاشی لی۔آل خلیفہ نے یہ اقدام اس کے بعد کیا ہے کہ بحرین ميں عوامی ریفرنڈم کے نتائج سامنے آگئے ہيں جس کی بنیاد پر 1۔99 فیصد بحرینیوں نے،نئے سیاسی نظام کے انتخاب کے ذریعےاپنی سرنوشت کے تعین کے حق کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button