ایران

مغرب کا تکفیری جماعت کو وجود میں لانے کا مقصد اسلامی ممالک کو غارت کرنا ہے: آذربائیجان کے مفتی اعظم

آذربائیجان کے مفتی اعظم اور قفقاز میں اسلامی ادارے کے سربراہ ’’ اللہ شکور پاشا زادہ‘‘ نے قم میں منعقدہ تکفیریت کے خطرات کے خلاف بین الاقوامی کانفرنس کے آج دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے کہا: اس وقت پوری دنیا تکفیری جماعت سے نالاں ہے اور اس جماعت کی کارکردیوں سے مغربی کلچر کو توسیع ملی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: اس وقت قدس شریف صیہونی حملات کا شکار ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ تکفیری جماعت ہے۔
آذربائیجان کے مفتی اعظم نے کہا: دنیائے اسلام کو تکفیریوں سے عظیم خطرہ لاحق ہے چونکہ یہ تحریکیں اسلامی ممالک میں جنگ و جدال میں مصروف ہیں۔ آج داعش کے مقابلے میں ہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔ مغربیوں نے ان ٹولوں کو اس لیے وجود دیا ہے تاکہ ان کے ذریعے اسلامی ممالک کو غارت کریں۔
انہوں نے تکفیریوں کے اقدامات کو اسلامی تعلیمات کے سراسر خلاف قرار دیتے ہوئے کہا: آج اللہ اکبر کے نعرے سے مسلمان کا سر قلم کیا جا رہا ہے اور سب سے زیادہ خطرناک بات یہ ہے کہ دشمنان اسلام متحد ہو چکے ہیں تاکہ دنیا میں اسلام کے پھیلاو کو روکیں۔ مسلمانوں کے مقدس مقامات تکفیریوں کے ذریعے منہدم کئے جا رہے ہیں۔ لہذا ہمیں ایک دوسرے کے تعاون سے اس تکفیری جماعت کا مقابلہ کرنا ہو گا۔
اللہ شکور پاشازادہ نے آخر میں کہا: آج ہم اسلامی اتحاد کا نمونہ اسلامی جمہوریہ ایران میں مشاہدہ کر رہے ہیں اور یہ دنیائے اسلام کے لیے بہترین نمونہ عمل بن سکتا ہے۔ اس سیاست کے بانی امام خمینی (رہ) ہیں۔
واضح رہے کہ قم میں منعقد کی گئی ’’انتہا پسند اور تکفیری تحریکوں پر عالمی کانفرنس‘‘ آج دوسرے روز بھی جاری ہے جبکہ آج بعد از نماز مغربین آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی کے خطاب کے بعد اختتام پذیر ہو گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button