عراق

دشمنوں کے مقابلے میں اتحاد و یکجہتی عظیم سرمایہ:عمّارحکیم

عراق کی مجلس اعلی اسلامی کے سربراہ نے قومی وحدت کو ملک کے خلاف دشمنوں کی تمام سازشوں سے رہائی کا اہم ترین عامل قرار دیا ہے۔
کل العراق نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کی مجلس اعلی اسلامی کے سربراہ سید عمّار حکیم نے عراق کے بعض صوبوں کے قبائلی عمائدین کے ملاقات کے دوران کہا کہ ملک کی کوئی بھی مشکل، غیر ملکیوں کے ذریعے قابل حل نہیں ہے، اور عراق کے عوام قومی وحدت کا عملی مظاہرہ کر کے ملک دشمن عناصر کے تمام منصوبوں کو خاک میں ملاسکتے ہیں۔
سید عمّار حکیم نے کہا کہ غیر ملکی قوتیں صرف اپنے مفادات کے درپے رہتی ہیں اور انہیں ملکوں کی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں رہتا، لہذا عوام کی یکجہتی اور اتحاد، ملک میں ترقی و پیشرفت کے لئے نہایت ہی ضروری ہے۔
مجلس اعلی اسلامی عراق کے سربراہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دہشتگرد تکفیری گروہوں نے تمام اقوام و قبائل اور فرقوں کو نشانہ بنا رکھا ہے کہا کہ عراق میں دہشتگرد گروہ، پسپائی اختیار کررہے ہیں اور داعش بھی کمزور ہورہا ہے اور عراق کے عوام میں قومی یکجہتی تمام مشکلات کی کجی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button