پاکستان

ظلم کے خلاف اعلائے کلمہ حق ہی حسینیت ہے،شہدائے کربلا کانفرنس

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور انجمن اسلام پاکستان کے سرپرست طارق محبوب نے سید الشہداء سیدنا حضرت امام حسین ؑاور شہداء کربلا کی یاد میں اے این آئی پاکستان کورنگی ٹائون کی جانب سے منعقدہ شہدائے کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق و باطل کا معرکہ تا ابد جاری رہے گا،ظلم اور جبر کے نظام کے خلاف اعلائے کلمہ حق ہی حسینیت ہے،یزیدی فسطائی نظام نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔حضرت سیدنا امام حسین ؑنے شریعت کی پیروی کرتے ہوئے ظلم کے آگے سر نہیں جھکایا بلکہ اپنی جان قربان کردی اور تا قیامت فلسفہ حسینی کو امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ بنادیا۔کانفرنس سے مولانا نثار علی اجاگر،علامہ فیصل عزیزی،مولانا علی محمد سیلاوی،اے این آئی صوبہ سندھ کے رہنما سید مبشر علی قادری و دیگر نے بھی خطاب کیا۔طارق محبوب نے مزید کہا کہ آج پاکستان کو ایٹمی قوت ہونے کی سزا دی جارہی ہے۔پڑوسی ممالک مسلسل جارحیت اور عالمی اصولوں کی خلاف ورزی کررہے ہیں،بلوچستان اور کراچی عالمی استعماری ایجنڈے پر ہے۔امریکا،اسرائیل اور بھارت کے گٹھ جوڑ نے پاکستان کی سلامتی کو خطرات لاحق کردئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button