کالعدم تحریک طالبان نے کراچی میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے، سیکریٹری داخلہ سندھ

21 نومبر, 2014 00:00

سیکریٹری داخلہ سندھ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی میں سرکاری عمارتوں اور حساس تنصیبات کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سیکریٹری داخلہ سندھ ڈاکٹر نیاز عباسی نے آئی جی سندھ، ضلعی کمشنرز اور دیگر اداروں کو سکیورٹی اقدامات سخت کرنے ہدایت کی ہے۔ سیکریٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جس کے پیش نظر حکام کو حساس تنصیبات اور سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

5:29 صبح مئی 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔