پاکستان

فکر حسینی پر عمل پیرا ہوناہی اصل حسینیت ہے ،شبیر ابوطالب

فکر حسینی پر عمل پیرا ہوناہی اصل حسینیت ہے۔یہ باتیںجمعیت علماء پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل شبیر ابوطالب نے جامع مسجد مصطفیٰ میںمنعقدہ پیغام شہادت امام حسین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں،کانفرنس سے مفتی غلام مصطفیٰ سعیدی، مولانافیض مصطفیٰ شمس قادری، مفتی محمدرمضان تونسوی، قاری محمدشمیم الدین ودیگر نے بھی خطاب کیاجبکہ محمدشکیل قاسمی، عاطف نورانی، شبیرشاہ سمیت جے یوپی کے دیگر عہدیداران وکارکنان کی بڑی تعدادبھی اس موقع پر موجودتھی۔شبیر ابوطالب نے مزید کہاکہ جنوری میں مزارقائدپر منعقدہ انقلاب نظام مصطفیٰ کانفرنس میں ملک میں قیام امن،دہشتگردی کے خاتمے اور ملک کے استحکام وسلامتی کے لئے ملک کے تمام محب وطن اہلسنّت وجماعت اتحاداور یکجہتی کابے نظیرمظاہرہ کریں گے

متعلقہ مضامین

Back to top button