پاکستان

پاک فوج کا کورٹ مارشل میجر سمیت القائدہ کمانڈر امریکی ڈروں حملے میں ہلاک

شیعت نیوز: القاعدہ برصغیر ونگ نے جمعرات کے روز رواں ماہ ہونے والے ایک امریکی ڈرون حملے میں دو اہم دہشتگرد کمانڈروں سمیت چار افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔
گروپ کے ترجمان اسامہ محمود کے مطابق نو نومبر کو پاک افغان سرحد کے قریب ہونے والے حملے میں میجر عادل، ڈاکٹر سربلند اور ان کے دو بیٹے 13 سالہ عزیر اور 15 سالہ سلیمان مارے گئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق میجر عادل کا تعلق پاکستانی فوج سے بتایا جاتا ہے جبکہ 9/11 کے بعد یا تو انہیں فوج سے نکالا گیا تھا یا ان کا کورٹ مارشل کیا گیا تھا۔
ڈاکٹر سربلند کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے لیے ہسپتال چلایا کرتے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button