پاکستان

مولانا سمیع الحق نے داعش کی خود ساختہ خلافت کو اسلامی انقلاب قرار دیدیا

شیعت نیوز: جماعت علماء اسلام (س) کے دیوبندی سربراہ مولانا سمیع الحق نے داعش کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف اسلامی انقلاب درست ہے ،داعش کے متعلق پروپگنڈا کیا جارہا ہے، یہ بات انہوں نے سنی بریلوی رہنماء ڈاکڑ طاہر القادری کی مخالفت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ طاہر القادری داعش اور امریکی عتاب سے ڈرتے ہیں۔ دوسری جانب آخر میں انہوں نے داعش کے خود ساختہ خلافت اور تکفیری انقلاب کو درست بھی قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ  یہی دیوبندی مولوی ہیں جنہوں نے پاکستان میں طالبان کو پروان چڑھایا، آج پاکستان کے لئے ناسور بنی ہوئی دہشتگرد تنظیم طالبان خبیر پختونخوا میں موجود مولانا سمیع الحق کے مدارس سے ہی پروان چڑھی ہے ، مولانا سمیع الحق کو طالبان کا ماں اور باپ دونوں تصور کیا جاتا ہے، لہذا اب جبکہ طالبان نے داعش میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے لہذا یہ سوچ طالبان کو دینے والے بھی یہی مولوی سمیع الحق ہیں جنہوں نے اب کھول کر داعش کی خودساختہ تکفیری خلافت کو اسلامی انقلاب سے تشبیہ دی ہے۔

Samiul haq

متعلقہ مضامین

Back to top button