سعودی عرب

حزب اللہ کے بارے میں سعودی عرب کا بے تکا مطالبہ

سعودی عرب نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشتگرد گروہوں سے متعلق سلامتی کونسل کی فہرست میں حزب اللہ لبنان کا نام بھی شامل کرے۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ میں سعودی عرب مستقل مندوب عبداللہ المعلمی نے بدھ کے روز دہشتگردی کے سلسلے میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ دہشتگرد گروہوں سے متعلق سلامتی کونسل کی فہرست میں حزب اللہ لبنان کا نام بھی شامل کئے جانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے یہ دعوی بھی کیا کہ سعودی عرب، دہشتگردی کے خلاف مہم میں سرگرم عمل ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ داعش اور القاعدہ جیسے تکفیری دہشتگرد گروہوں کا سب سے بڑا حامی، خود سعودی عرب ہے جو ان دہشتگرد گروہوں کو ہمیشہ مالی مدد اور ہتھیار، فراہم کرتا رہا ہے اور ان دہشتگرد گروہوں کیلئے سعودی عرب کی مدد و حمایت کی بناء پر ہی، گذشتہ مہینے امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے ہارورڈ یونیورسٹی میں طلباء سے اپنے خطاب میں سعودی حکام پر کڑی تنقید کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button