عراق

رشتہ دینے سے انکار: داعش کے وہابی دہشتگردوں نے پورا خاندان قتل کردیا

عراق اور شام میں سرگرم دہشت گرد گروپ دولت اسلامی "داعش” کے انسانیت سوز مظالم کا ایک نیا واقعہ سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں داعشی دہشت گردوں نے اپنے ایک جنگجو ساتھی کو 14 سالہ لڑکی کا رشتہ نہ دینے کی پاداش میں پورے خاندان کو نہایت بے رحمی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عراق کی وزارت انسانی حقوق کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ داعشی دہشت گردوں نے اپنے ایک سینیر کمانڈر جمال صدام المعروف ابو عبداللہ کے لیے ایک چودہ سالہ لڑکی کا رشتہ مانگا۔ لڑکی کے والدین نے انکار کر دیا جس پر داعشی دہشت گردوں نے غصے میں آ کر لڑکی کے والدین اور ان کے تین بچوں کو قتل کرنے کے بعد لڑکی کو اپنے ساتھ کسی نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ داعشی جنگجوؤں نے شمالی عراق میں الحویجہ شہر میں ایک اسپتال قائم کیا ہے کے جہاں ‘النکاح بالجہاد’ کے تحت لائی گئی عورتیں جو مبینہ طور داعشی جہادیوں سے حاملہ ہو چکی ہیں کی دیکھ بحال کے ساتھ ان کی زچگی کے مراحل کے دوران ان کا علاج معالجہ کیا جاتا ہے۔

ادھر پچھلے چند روز کے دوران صلاح الدین گورنری میں داعشی جنگجوؤں نے مقامی شہریوں کے سات مکانات دھماکوں سے اڑانے کے بعد کم سے کم تیس افراد کو یرغمال بنا لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button