لبنان

سلفی وہابی کی طرف سے لبنان میں شیعہ وسنی فرقہ وارانہ جنگ۔

لبنان:الحدث نیوزرپورٹ کے مطابق لبنان میں تکفیری سلفی گروہوں کی جانب سے شیعہ وسنی کے درمیان فرقہ واریت کی آگ لبنان کے علاقے مخیمان نھرالباردسے شروع ہوا پھروہاں سے ہوتا ہوا الشیخ الاسیر،طرابلس اس کے بعدعرسال تک پہنچاجس میں تکفیری سلفی سوچ رکھنے والے اہل سنت عوام کواس فرقہ وارانہ جنگ کی آگ میں لکڑی کے طورپراستعمال کرتےرہے ہیں۔
ذرائع کاکہناتھا کہ لبنانی فوج ان کے خلاف مختلف کاروئیاں کروانے میں کامیاب ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں دہشت گردہلاک کیاگیا ہے۔
ذرائع کامزید کہناتھالبنانی سکیورٹی فورس نے گزشتہ روز حنین میں ایک مسجد کے اندرسے درجنوں دہشت گردوں کوپکڑلیااوران کے ہاتھوں سے بڑی مقدارمیں اسلحے اوردیگراشیاء برآمد ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button