مقبوضہ فلسطین

مغربی کنارے میں غاصب صھہیونی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان لڑائی

شیعت نیوز:العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد القدس اور مغربی کنارے میں سینکڑوں فلسطینی جوانوں اور غاصب صہیونی فوج کے درمیان لڑائی ہوئی، ذرائع کا کہنا تھا دوسری جانب الخلیل میں حرم ابراہیمی کے نزدیک بھی ان کے درمیان اسی قسم کی لڑائی ہونے کی اطلاع ہے تاہم اب تک کوئی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔

واضع رہے کہ کچھ دنوں قبل صہیونی فوج نے مسجد اقصی میں داخل ہوکر نمازیوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی تھی، جسکے بعد دنیا بھر میں صہیونیوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند ہوا، لیکن صہیونی حکومت نے مسجد اقصی کی بے حرمتی اور مسلمانوں کے قتل عام پر کسی قسم کا جواب دنیا بھی گوارا نہیں کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button