پاکستان

شکار پور: علامہ شفقت سولنگی کی شہادت کے خلاف آج شہر میں ہرتال کی گئی

شکار پور میں گذشتہ روز تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے علامہ شفقت سولنگی کی شہادت کے خلاف آج شہر بھر میں یوم سوگ کا سماں تھا جبکہ شیعہ جماعتوں کی جانب سے ہرتال کی گئی۔ معلومات کے مطابق شیعہ عالم دین مولانا شفقت سولنگی کی تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں شہادت کے خلاف آج یوم سوگ منایا گیا اس سلسلے میں دوکانیں اور کاروبار مکمل طور پر بند رہا، دوسری جانب علامہ شفقت سولنگی کی شہادت پر مجلس وحدت المسلمین ، شیعہ علماء کونسل، آئی ایس او اور اصغریہ سمیت دیگر شیعہ انجمنوں اور اداروں نے سخت مذمت کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button