مشرق وسطی

آل خلیفہ حکومت کے خلاف بحرینی عوام کے مظاہرے جاری

بحرین کے انقلابی عوام پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے خلاف بدستور اپنے مظاہرے جاری رکھے ہوۓ ہیں۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں پارلیمانی انتخابات کا وقت قریب آنے کے ساتھ ساتھ اس ملک میں عوامی احتجاجات میں اضافہ ہورہا ہے اور اسی سلسلے میں کل بدھ کو بحرین میں وسیع پیمانے پر مظاہرے ہوئے۔بحرین میں پارلیمانی انتخابات 22 نومبر کو ہونےوالے ہیں۔ آل خلیفہ حکومت کی فورسیز نے ہمیشہ کی طرح مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغے اور انہيں سرکوب کیا ساتھ ہی ان کے گھروں پر بھی حملہ کیا۔ بحرین جمعیت اسلامی الوفاق کی پارلیمنٹ کے سابق نمائندے شیخ حسن عیسی نے یکطرفہ پارلیمانی انتخابات کے انعقاد پر آل خلیفہ کو خبرد ار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان انتخابات کے انعقاد سے بحرین میں، مزید بحران شدت پائے گا۔ بحرین کی جمعیت اسلامی الوفاق نے اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ کے توسط سے نمائشی انتخابات کرائے جانے کا اقدام، انسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری رہنے، سیاسی سرگرم کارکنوں سے جیلوں کے بھر جانے اور ملک میں بحران میں شدت آنے کا سبب بنے گا۔بحرینی مظاہرین آل خلیفہ حکومت کے سرنگوں ہونے اور اس کی جگہ جمہوری نظام کے قیام کا مطالبہ کررہے ہيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button