پاکستان

ایف سی اہلکاروں نے پاک ایران سرحد پر ڈیڑھ سو زائرین کو یرغمال بنالیا، حکومت ریسکو کرے

شعیت نیوز: پاکستان اور ایران کے بارڈر پر 4 روز سے ایف سی کے اہلکاروں نے زائرین کو یرغمال بنایا ہوا ہے، زائرین کی تعداد ڈیڑھ سو کے قریب ہے جنکا تعلق سندھ اور پنجاب سے ہے، گذشتہ چار روز سے ایف اہلکاروں نے شدید سردی میں زائرین امام کو پاک ایران بارڈر پر روک رکھا ہے۔ زائرین کے ساتھ موجود ایک مومن نے شیعت نیوز کا بتایا کہ 4 روز قبل وہ تافتان بارڈر پر ایران اور عراق کی زیارات کرکے پہنچے تھے کہ وہاں انہیں ایف سی اہلکاروں نے انہیں روک لیا، مومن کا کہنا ہے کہ قافلے میں موجود خواتین اور بچے بیمار ہوگئے ہیں جبکہ سردی بھی شدید ہے۔ قافلے والوں نے حکومت سے ریسکو کرنے کی اپیل کی ہے۔ زائرین نے احتجاج شروع کردیا ہے اور تمام پاکستانیوں سے حمایت اس طرف متوجہ ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button