اہم ترین خبریںایران

اس سال کا اعلان برائت حج کے مناسک تک محدد نہیں ہونا چاہئے، رہبر معظم کا پیغام

شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حج کی مناسبت سے اپنا پیغام جاری کردیا ہے۔

رہبر معظم کا پیغام ہفتے کے روز صحرائے عرفات میں حجاج کو پڑھ کر سنایا جائے گا۔

ذیل میں رہبر معظم کے پیغام کے چند جملے پیش کئے جاتے ہیں

حج کا عظیم اجتماع اور پیچیدہ مراسم پر غور کیا جائے تو ہر مسلمان کے لئے اطمینان قلب ملتا ہے اسی طرح دشمنوں اور بدخواہوں کے لئے یہ اجتماع ہراسناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 3 لاکھ غیر مجاز عازمین حج کو مکہ مکرمہ سے نکال دیا گیا

اس سال کا اعلان برائت، حج کے موسم اور میقات تک محدود نہیں ہونا چاہئے بلکہ مسلمان بسنے والے دنیا کے ہر ملک اور ہر شہر میں لوگوں کی زبان پر اعلان برائت ہونا چاہئے۔

حج ادا کرنے کے لئے عرفات میں موجود خواتین و حضرات حقائق اور معارف کی مشق کررہے ہیں۔

اپنے عمل اور فکر کو ان حقائق اور معارف سے نزدیک کریں اور ان تعلیمات سے بہرہ مند ذات اور شخصیت کے ساتھ اپنے گھر لوٹیں یہی حج کا حقیقی اور ارزشمند سوغات ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button