اہم ترین خبریںپاکستان

ڈیرہ، علامہ رمضان توقیر کی قیادت میں شیعہ وفد کی سٹیشن کمانڈر سے ملاقات

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر کی وفد کے ہمراہ سٹیشن کمانڈر ڈی آئی خان بریگیڈئیر عامر حیات سے ملاقات۔

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر کی قیادت میں وفد نے سٹیشن کمانڈر ڈیرہ اسماعیل خان بریگیڈئیر عامر حیات سے ملاقات کی۔

اس موقع پر اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈیئر عامر حیات نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں آپس میں پیار و محبت اور اخوت کا درس دیتا ہے۔

ان شاء اللہ آپس میں ملکر محرم الحرام کو پرامن گزاریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : بجٹ پیش کردیا گیا مگر اس میں عوام کہاں ہے؟علامہ ساجد نقوی

اہل تشیع کے وفد نے محرم الحرام اور امن و امان کے حوالے سے ان کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈیئرعامرحیات نے مزید کہا کہ امن دشمن قوتیں ہمیں آپس میں تقسیم کرنا چاہتی ہیں لیکن ہم سب ایک ہیں اور د شمن کے عزائم کو مل جل کر ناکام بنائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button