اہم ترین خبریںپاکستان

ٹیکسز کی بھرمار کا بجٹ عوام سے محبت نہیں دشمنی کے مترادف ہے، علامہ شبیر میثمی

ایک بیان میں ایس یو سی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ عوام اس وقت بہت مشکل کا شکار ہے، ایسی منصوبہ سازی بھی ہو سکتی ہے جس سے عوام کو ریلیف مل سکے مگر افسوس کے ایسے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے سال 2024-25ء کے بجٹ کے حوالے سے بیان جاری کیا۔

کہا ہے کہ نو ہزار ارب کا خسارہ آپی پی کے مسائل حل کئے بغیر ٹیکسز کی بھرمار کا بجٹ، عوام سے محبت نہیں دشمنی کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امام محمد باقرؑ نے علوم قرآن و تعلیمات آل محمدﷺ کو پھیلایا، علامہ مقصود ڈومکی

ایس یو سی کے مرکزی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عوام اس وقت بہت مشکل کا شکار ہے۔

ایسی منصوبہ سازی بھی ہو سکتی ہے جس سے عوام کو ریلیف مل سکے مگر افسوس کے ایسے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button