اہم ترین خبریںپاکستان

بلوچستان میں تکفیریوں کا مرکز تباہ ،متعدد دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی نے بلوچستان میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے

شیعیت نیوز:سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان میں دہشت گردی کا منصوبہ اور مراکز قائم کرنےکی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر سمیت متعدد سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔

مزید دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی خفیہ اطلاع پر کی۔

ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن کا آغازکردیا گیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی نے بلوچستان میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے

اور اس مقصد کیلئے تنظیم کا انتہائی خطرناک اور مطلوب دہشت گرد کمانڈر جو شوری ٰکا اہم کارکن بھی ہے بلوچستان پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کا شہریوں کو بغیر ثبوت گرفتار کرنا اختیارات کا غلط استعمال ہے، عدالت

اور یہاں ٹی ٹی پی کے مراکز قائم کر نے کی کوشش کر رہا ہے

جس پر سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والوں نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد سہولت کاروں کو گرفتار کیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button