اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے اکاؤنٹس پر ہیکرز کا حملہ

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے اکاؤنٹس پر گزشتہ شب ہیکرز نےحملہ کیا۔

شیعیت نیوز : ہیکرز نے انفارمیشن ونگ کی جانب سے استعمال کیا جانے والا آفیشل ای میل آئی ڈی ہیک کر لیا۔

ہیکرز نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے یوٹیوب چینل کو بھی ہیک کر لیا۔

ہیک ہونے کے بعد یو ٹیوب چینل کے نام کے ساتھ بینرز اور کانٹینٹ بھی تبدیل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : حماس کے خلاف جنگ ناکام ہو چکی، جنگ رکنا ضروری ہے، صیہونی سابق وزیر اعظم

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے یو ٹیوب چینل اور انفارمیشن ونگ کے ای میل کو امریکی وقت کے مطابق جمعہ کے روز شام 4 بجے ہیک کیا گیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے ای میل اکاؤنٹ اور یو ٹیوب چینل کی واپسی تک تمام ای میلز اور ویڈیوز کو نظر انداز کرنے کی درخواست کردی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button