اہم ترین خبریںپاکستان

وادی حسین کی آڑ میں، تکفیریوں کا مکتب تشیع کے خلاف کراچی میں احتجاج

بزدل قبضہ مافیا کی وادی حسین قبرستان پر قبضے کے معاملے میں جب شیعیان حیدر کرار ع کے آگے کوئی نہ چل سکی، تو انہوں نے کرائے کے تکفیری غنڈوں کو میدان میں اتار دیا۔

شیعیت نیوز : وادی حسین قبرستان کراچی میں ملت تشیع کا قدیم اور منظم قبرستان ہے، جس میں سینکڑوں اہم شخصیات مدفن ہیں۔

وادی حسین قبرستان پر گزشتہ عرصے میں قبضے کی کوشش کی گئی، جس پر ملت تشیع کراچی کی جانب سے بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔

ملت تشیع کراچی کی استقامت کے سامنے جب یہ قبضہ مافیا نہ ٹک سکا تو انہوں نے کرائے کے تکفیری غنڈوں کو میدان میں اتار دیا۔

پاکستان کے حالات و تاریخ بھی یہی رہی ہے کہ جب کسی کو توڑنا ہو تو انہیں تکفیریت اور تفریق کے دلدل میں پھینک دو۔

یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی اہلکاروں کے متواتر جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر 250 اہلکاروں کا تبادلہ

کراچی میں ان تکفیری عناصر کی جانب سے ملت تشیع کے خلاف احتجاج کیا گیا، جس میں 15 سے 20 لوگوں نے شرکت کی۔

ان لوگوں نے اہلسنت کے ساتھ ناانصافی اور ملت تشیع کے خلاف پوسٹرز ہاتھوں میں بلند کئے ہوئے تھے، جبکہ یہ جگہ کسی مومن نے وقف کی تھی۔

حکومت پاکستان اور حکومت سندھ کو اس معاملے کا نوٹس لیکر ان تکفیریوں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیئے جو ہر مسئلے کو مذہب و مسلک کا مسئلہ بنا دیتے ہیں۔

اس سوچ اور ان ہتھکنڈوں کا ملت تشیع پر کوئی اثر نہیں، جبکہ پاکستان پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button