اہم ترین خبریںپاکستان

چلو چلو وادی حسین چلو، کراچی میں وادی حسین پر قبضے کی کوشش کے خلاف احتجاج

اگر سرزمین مقدس وادی حسین کراچی کا تحفظ اور دفاع پہلے واجب تھا تو اب اوجب ہوچکا ہے، تکفیری عناصر کے احتجاج کے بعد ملت تشیع کراچی نے بھی احتجاج کی کال دے دی۔

شیعیت نیوز : وادی حسین قبرستان پاکستان کے شہر کراچی میں واقع ایک شیعہ قبرستان ہے جس میں مختلف شخصیات اور شہدا دفن ہیں۔

قبرستان کے کئی بلاک ہیں جن کو بعض شہدائے کربلا اور پیغمبر اکرمؐ کے اصحاب کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

گزشتہ عرصے میں ایک منظم قبضہ مافیا نے قبرستان کی زمین پر قبضے کی کوشش کی، جس پر ملت تشیع نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔

جب اس گروہ کی شیعیان حیدر کرارؑ کے سامنے ایک نہ چل سکی، تو انہوں نے چند تکفیریوں کو خرید کر پریس کلب کے باہر ملت تشیع کے خلاف مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : وادی حسین کی آڑ میں، تکفیریوں کا مکتب تشیع کے خلاف کراچی میں احتجاج

اس احتجاج میں 15 سے 20 لوگوں کی شرکت تھی، جبکہ انہوں نے ملت تشیع کے مخالف پوسٹرز اٹھائے ہوئے تھے۔

اس احتجاج کے بعد وادی حسین قبرستان کی انتظامیہ، ٹرسٹ اور ملت تشیع کراچی کی جانب سے کل 15 جون کو احتجاج کی کال دی گئی۔

احتجاج وادی حسین قبرستان کے باہر 15 جون بروز ہفتہ کو شام 4 بجے ہوگا۔

یہ احتجاج تکفیری عناصر کے منہ پر زوردار طمانچہ ہوگا، جس میں شیعہ سنی سب شریک ہونگے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button