پاکستان

آج دین کے نام پر یزیدی قوتیں مسلمانوں کے گلے کاٹ رہی ہیں، علامہ ذکی باقری

کینیڈا سے آئے ہوئے ممتاز شیعہ عالم علامہ سید ذکی باقری نے مسجد وحدت مسلمین گلستان جوہر کراچی میں شہادت امام حسین (ع) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدت پسندی و فرقہ واریت کا مقابلہ ایک دوسرے کی مسجد میں جاکر ہی کیا جا سکتا ہے، مساجد کسی مسلک کی نہیں صرف اللہ کے گھر ہیں، مسلمان بلاتفریق مسلک ہر مسجد میں نماز پڑھنے لگیں تو استعمار کی سازشیں ازخود دم توڑ جائیں گی، امام حسین (ع) نے اپنے نانا کے دین اسلام کی حفاظت و سربلندی کے لئے جان قربان کردی، آج اسی دین کے نام پر یزیدی قوتیں مسلمانوں کے گلے کاٹ رہی ہیں۔ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اولیاء اللہ پر دھماکے اور شیعہ سنی ٹارگٹ کلنگ کر رہی ہیں۔ متحدہ علماء محاذ کے چیئرمین مولانا انتظارالحق تھانوی، مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین، بانی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری، مرکزی جمیعت اہلحدیث کے علامہ مرتضی خان رحمانی، مولانا نعمان قادری نے کہا کہ اہل بیت اطہار (ع) سے عقیدت و محبت جزو ایمان ہے، موجودہ یزیدی سازشوں کے خاتمے کے لئے حسینی پرچم تلے متحد ہونا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button