لبنان

بیروت میں جارج جرداق کی یاد میں دعائیہ جلسہ

بیروت میں جارج جرداق کی یاد میں ایک دعائیہ اجلاس ہوا جسمیں ایرانی سفارتخانے کے بعض عھدیداروں نے بھی شرکت کی۔ یہ دعائیہ اجتماع بیروت کے اشرفیہ علاقے کے آرتھوڈوکس کلیسا میں ہوا۔ اس اجلاس میں بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کے نمائندے حسن صحت نے شرکت کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی علی جنتی کا پیغام جارج جرداق کے پسماندگان کو پیش کیا۔ اس دعائيہ اجتماع میں شرکاء نے جارج جرداق عالمی سطح پر علم و ادب کا شہسوار قراردیتے ہوئے ان کی بے مثال کتاب علی صدائے عدالت انسانی کو علمی اور ادبی شاہکار گردانا۔ لبنان کے بزرگ ادیب و دانشور جارج جرداق امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام سے والہانہ محبت کرتے تھے۔ انہوں نے چوارسی برس کی عمر میں بدھ کو بیروت میں انتقال کیا۔ ان کی کتاب علی صدائے عدالت انسانی کا مختلف زبانوں میں ترجمہ ہوچکا ہے۔ جارج جرداق کو جنوبی لبنان میں ان کے آبائي گاؤں مرجعیون میں سپرد خاک کردیا گيا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button