پاکستان

پشاور، تکفیری دہشتگردوں نے ایک اور شیعہ جوان سید ناصر عباس کی جان لے لی

پشاور میں امریکی سعودی نواز تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ایک اور شیعہ جوان کی جان لے لی، ذرائع کے مطابق سید ناصر عباس جوکہ شعبہ طب سے وابستہ تھے، پشاور کے علاقہ گلبہار میں میڈیکل اسٹور پر موجود تھے کہ مسلح تکفیری دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے، شہید سید ناصر عباس گلبہار کے رہائشی تھے، اور عزاداری کے حوالے سے کافی سرگرم رہتے تھے۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے میڈیا کورآرڈینیٹر ارشاد حسین بنگش نے سید ناصر عباس کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت بھی اہل تشیع کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، بارہا مطالبات کے باوجود پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کے سلسلے کو روکنے کیلئے ایک قدم بھی نہیں اٹھایا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button