مشرق وسطی

بحرین: انتخابات کی مخالفت میں مظاہروں کا سلسلہ جاری

بحرین کے عوام نے اس ملک میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کی مخالفت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کیئے ہیں۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کی فورسز نے جمعرات کی شام، اس ملک میں ہونے والے نمائشی انتخابات کی مخالفت میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے پر حملہ کر کے درجنوں مظاہرین کو زخمی کردیا ہے۔
بحرینی عوام نے ان مظاہروں میں آل خلیفہ کی تشدد پسندانہ پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بے گناہ قیدیوں کی جلد از جلد رہائی کا مطالبہ کیا اور بحرین میں ہونے والے انتخابات کو صرف ایک ڈرامہ قرار دیا ہے۔
اس سے قبل بھی بحرین کی سیاسی جماعتوں اور گروہوں نے آل خلیفہ کی حکومت کی جانب سے عوام کے اصلاحات پر مبنی مطالبات کو نظرانداز کرتے ہوئے کرائے جانے والے پارلیمانی انتخابات کے بائیکارٹ کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button