ایران

ایران میں تاسوعائے حسینی، عزاداری کا جاری سلسلہ

ایران میں نویں محرم یعنی تاسوعائے حسینی کی مناسبت سے عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔ نو محرم کی تاریخ، نواسۂ رسوۖل حضرت امام حسین (ع) کے بھائی اور کربلا میں لشکر حسینی کے علمبردار حضرت ابوالفضل العباس (ع) سے منسوب ہے۔ اسی مناسبت سے ایران کے تمام بڑے چھوٹے شہروں اور قصبوں اور دیہاتوں میں عزاداریو مجالس، ماتم و نوحہ خوانی نیز جلوس عزاء برآمد کئے جانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اسی مناسبت سے ماتمی انجمنوں کی جانب سے مختلف مقامات پر ماتم و نوحہ خوانی کی جارہی ہے۔ایران کے مقدس شہروں خاصطور سے مشہدالمقدس میں فرزند رسولۖ حضرت امام علی رضا(ع) کے حرم مطہر اور قم المقدسہ میں آپ کی ہمشیرہ گرامی حضرت فاطمۂ معصومہ(س) کے حرم مطہر میں حسینی عزاداروں کا جم غفیر ہے جو شہدائے کربلا کا پرسہ دینے کیلئے جمع ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button