پاکستان
اللہ نے نبی اکرم ﷺ کومقام محمودپر پہنچا یا،علامہ طالب جوہری
پاک محرم ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جمعہ کو محرم الحرام کی چھٹی مجلس سے بعنوان ’’مقام محمد ، صادق و حق‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طالب جوہری نے کہا کہ نبی ﷺ کو اللہ تعالی نے مقام محمو دپر بٹھایا۔ ایک لمحے کے لئے بھی وہ مقام محمود سے نہیں اتر ےاللہ تعالی نے قرآن میں محمد ﷺ کے دو نام محمد اور احمد لئے ہیں یعنی تعریف کیا گیا، سورج، چاند، ستارے اور کل کائنات کی تخلیق کے گواہ محمد ﷺ ہیں۔ روز قیامت اللہ تعالی انبیاء سے پوچھے گا کہ انہیں جو ذمہ داری دی گئی وہ پوری کی گئی یعنی انہوں نے تبلیغ کی۔ انبیاء علیہ سلام محمد ﷺ سے کہیں گے کہ آپ گواہی دیں کہ ہم نے تبلیغ کی تھی۔