مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی حکومت نے فلسطینیوں کے بس میں سفر پر پابندی لگادی

تل ابیب: اسرائیل نے اپنے زیر قبضہ مغربی علاقے میں فلسطینیوں کے پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے پر پابندی لگادی۔
اسرائیلی اخبار ’’ہیریٹز‘‘ میں شائع خبر کے مطابق ہر روز سیکڑوں فسلطینی پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے تلاش معاش کی خاطر اسرائیلی علاقوں اور فلسطین میں آباد غیر قانونی یہودی بستیوں کا رخ کرتے ہیں تاہم یہودی آباد کاروں کا مطالبہ تھا کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ سفر کرتے ہوئے خوف زدہ رہتے ہیں اور انہیں ہمیشہ کسی ناخوشگوار واقعے کا خدشہ رہتا ہے اس لئے ان کے یہودیوں کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر پر پابندی عائد کی جائے، جس پر اسرائیلی وزارت دفاع نے فلسطینیوں کے بسوں میں سفر پر پابندی عائد کردی ہے جس اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔
واضح رہے کہ فلسطینیوں کا پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر سخت ترین سیکیورٹی چیکنگ اور خصوصی اجازت ناموں کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ فلسطینی شہری اس بات کے بھی پابند تھے کہ وہ جس بس پر صبح کے وقت سوار ہوں گے اسی بس سے واپسی کا سفر کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button