مقبوضہ فلسطین

فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان جھڑپیں

فلسطین کی ہلال احمر کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں پر حملہ کرتے ہوئے ان کے خلاف وسیع پیمانے پر آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی متاثر ہوئے ہیں۔ ایک طّبی ذریعے کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کے فوجیوں نے فلسطینیوں کے خلاف آنسو گیس کا استعمال اس وقت کیا جب وہ، امریکی شہریت کے حامل اس چودہ سالہ فلسطینی کے نمائشی پیکر کی رسومات ادا کے لئے جمع ہوئے تھے، جسے صیہونی فوجیوں نے گذشتہ ہفتے قتل کردیا تھا۔ اس واقعے کے بعد امریکی وزارت خارجہ نے صیہونی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی شہریت کے حامل اس فلسطینی کے قتل کے واقعے کے بارے میں تحقیقات کرے۔ دریں اثنا صیہونی فوجیوں نے مشرقی بیت المقدس میں واقع راس العمود اور عیساویہ میں فلسطینیوں کے مکانات پر حملہ کرتے ہوئے، کئی فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ صیہونی فوجیوں نے اسی طرح احتجاجی مظاہروں میں شرکت کرنے کے الزام میں غرب اردن سے چھے اور بیت المقدس سے آٹھ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button