سعودی عرب

داعش و النصرہ گمراہ اوراسلام مخالف گروہ ہیں:سعودی مفتی

سعودی عرب کے مفتی اعظم نے اعتراف کیا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش اور النصرہ کے عناصر گمراہ ہیں اور دین اسلام سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز آل الشیخ نے سعودی عرب کے لئے دہشتگرد گروہوں کے سیکیورٹی خطرات میں اضافے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد گروہ داعش اور النصرہ اسلام کے لبادے میں عوام کو فریب اور دھوکہ دے رہے ہیں۔
سعودی عرب کے مفتی نے مزید کہا کہ اسلام دشمن عناصر کا ہدف نوجوانوں کو فریب دینا اور مختلف مذاہب کے درمیان نفرت اور تفرقہ پھیلانا ہے۔
سعودی عرب کے مفتی اس سے قبل شام میں دہشتگرد گروہوں کی بھرپور حمایت اور ان گروہوں کی مالی اور لاجسٹک مدد کی ضرورت پر تاکید کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button