سعودی عرب
داعش کے بارے میں سعودی شہزادے کا انکشاف
رپورٹ کے مطابق وليد بن طلال نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس ملک کی حکومت اور خلیج فارس کے کچھ ساحلی ممالک کے حکمرانوں نے شام میں بحران کے آغاز کے وقت سے ہی دہشت گرد گروہوں کی حمایت اور ان کی مالی مدد کر ان گروہوں کو وجود میں لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
وليد بن طلال نے امریکی ٹی وی چینل سی این این سے بات چیت میں کہا کہ سعودی عرب اور خلیج فارس کے کچھ ساحلی ممالک نے شامی حکومت کو گرانے کی کوشش کرنے والے تمام گروہوں کی حمایت کی جس کے نتیجہ میں داعش وجود میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میں شک نہیں کہ آل سعود حکومت کے کچھ انتہا پسند عناصر شام میں شدت پسند عناصرکی مالی مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے اسی کے ساتھ ہی اس بارے میں بھی بات کی جس کو انہوں نے اس عمل کو روکنے کے لئے ریاض کے ٹھوس اقدامات قرار دیئے۔