ایران

ایران و روس کے یکساں مواقف

سلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے مشرق وسطی کے امور میں ولادیمیر پوتین کے خصوصی نمایندے اور روس کےنائب وزیر خارجہ سے ملاقات وگفتگو کی ۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق فریقین نے گزشتہ ہونے والی اس ملاقات میں شام کے بحران کے سیاسی حل اور شام وعراق میں دہشت گردی سے مقابلے پر تاکید کی۔فریقین نے اسی طرح مشرق وسطی میں دہشت گردی کو ساری دنیا کےلئے خطرہ قراردیا۔ ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ نے اسی طرح امریکہ کے یکطرفہ اقدامات کو بین الاقوامی اصولوں کے دائرے سے باہر اور علاقے میں انتہا پسندی میں اضافے کا باعث قرار دیا۔ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ نے یہ اعلان بھی کیا کہ شام کی حکومت کی درخواست اور اجازت کے بغیر شام کی سرزمین پر کسی بھی قسم کا فوجی اقدام قابل قبول نہیں ہے کیونکہ دہشت گردی کے مقابلے کا مسئلہ ملکوں کی قومی حاکمیت کی خلاف ورزی کا معیار نہیں بن سکتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button