لبنان

حزب اللہ لبنان ملک کی حفاظت کے لئے تیار ہےسید حسن نصراللہ

حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری سید حسن نصراللہ نے اعلان کیا ہے کہ مزاحمتی فورسز، فوج کے ساتھ مل کر سرحدوں کی حفاظت کریں گی۔ لبنانی روزنامہ الاخبار کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری سیدحسن نصراللہ نے اس ملک کی فوج کے سربراہ جنرل جان قھوجی سے ملاقات میں تاکید کے ساتھ کہا کہ مزاحمتی فورسز، جنوبی، شمالی اورمشرقی لبنان کی سرحدوں کے دفاع کے لئے تیار ہے۔
حزب اللہ لبنان نے بدہ کے دن لبنان کی تحریک امل کے ساتھ مشترکہ بیان میں بھی ایسے عالم میں لبنان کےاقتداراعلی اور لبنانی شہریوں کے دفاع میں فوج کے کردارکی اہمیت پر تاکید کی ہے کہ اس ملک کی سرحدیں دہشتگردگروہوں ، صیہونی دشمن کے حملوں اور سازشوں کا شکار ہیں۔
یہ ایسے عالم میں ہے کہ دہشتگرد تکفیری گروہ داعش اور النصرہ محاذ نے گذشتہ اگست کے اوائل میں لبنان کے عرسان علاقے پر حملہ کرکے تقریبا تیس لبنانی فوجیوں کواغوا اور تین کو قتل کردیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button