عراق

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کی مرجع بزرگ آیت اللہ سیستانی سے ملاقات، امور پر تبادلہ خیال

عراق کے وزير اعظم حیدرالعبادی نے عراق کے بزرگ شیعہ مرجع آیت اللہ سیستانی کے ساتھ ملکی اور غیر ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

المسلہ کے مطابق عراق کے وزير اعظم حیدرالعبادی نے عراق کے بزرگ شیعہ مرجع آیت اللہ سیستانی کے ساتھ ملکی اور غیر ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ آیت اللہ سیستانی نے اس ملاقات میں عراقی عوام کے درمیان اتحاد پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی حکام کو ہمسایہ ممالک کے ساتھ باہمی روابط کو فروغ دینا چاہیے انھوں نے کہا کہ عراقی عوام دہشت گردوں کے ساتھ اس وقت جنگ میں مصروف ہیں لہذآ اس حساس موقع پر عراق کو ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ روابط کو فروغ دینا چاہیے۔
عراقی وزیر اعظم نے اس ملاقات کے بعد کہا کہ آیت اللہ سیستانی نے عراق کی نئی حکومت کی مکمل تشکیل کا خیر مقدم کرتے ہوئے عراقیوں کے باہمی اتحاد پر زوردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button