پاکستان

اسلام آباد سے چند فرلانگ دور جی ٹی روڈ ٹکسیلا پر داعش کا جھنڈا

شیعت نیوز: سوشل میڈیا پر ایک محب وطن پاکستانی نے اسلام آباد کے قریب داعش کے لگائے گئے جھنڈے کی تصویر پوسٹ کی ہے جسکا مقصد انتظامیہ اور بالخصوص وزارت داخلہ کی نااہلی ثابت کرنا ہے، اطلاعات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حلقہ انتخاب جی ٹی روڈ ٹیکسلا پر داعش نامی دہشت گرد جماعت کا جھنڈا لہراتا ہوا نظر آیا ہے۔ جبکہ حکومت کے اداروں نے داعش کی موجودگی کا انکشاف کیا ہو ا ہے لیکن وزارت داخلہ کی ناک کے نیچے داعش کے جھنڈے لگائے جارہے ہیں اور انہیں خبر نہیں۔

کیا نواز حکومت نے طالبان کے خلاف آپریش ضرب عضب اور طالبان کے خآتمہ کے نیتجہ میں داعش نامی اس تنظیم کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا منصبوبہ تو نہیں بنایا؟ اگر ایسا نہیں تو مسلم لیگ ن کے تمام کارکناں کے حلقہ انتخاب میں دہشتگردوں کو کیوں پناہ دی جاتی ہے۔ جب ملک کے وزیر داخلہ اپنے حلقہ انتخاب میں دہشتگردوں کی سرگرمیاں محدود نہیں کرسکتے تو ان سے ملک کے تحفظ کی کیا توقع کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button