پاکستان

شیعہ سنی کا کوئی جھگڑا نہیں، شہنشاہ حسین نقوی

معروف عالم دین اور خطیب مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ ملک میں شیعہ سنی کا کوئی جھگڑا نہیں یہاں بسنے والے تمام مکاتب فکر کے مسلمان متحد اور پر امن ہیں لیکن شرپسند ٹولہ ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیل رہا ہے۔حکومت وقت ایسے عناصر کی سرکوبی کرے ورنہ ملک میں مزید انتشار پھیلنے کا خطرہ ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ملت جعفریہ ملک کو امن کا گہوارہ بنانے میں مصروف ہے اور پورے ملک میں شیعان حیدر کرار باہمی ہم آہنگی اور اتحاد یکجہتی کیلئے کام کررہے ہیں۔جبکہ سازشی عناصر امن کے اتحاد کو پارہ پارہ کرکے یہاں نفرتوں کا جال بچھا رہے ہیں۔ایسے میں سیاسی و مذہبی جماعتوں اور تمام مکاتب فکر کے علماء کا فرض بنتا ہے کہ وہ آگے آئیں اور ملک کو اس دلدل سے نکال کر امن کا گہوارہ بنائیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button