پاکستان

کراچی واٹر پمپ کے قریب تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے علی عباس عابدی شہید

شیعت نیوز: کراچی کے علامے واٹرپمپ کے قریب انچولی سوسائیٹی کے رہائشی علی عباس عابدی عرف نظر حسین کالعدم سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے، اطلاعات کے مطابق علی عباس عابدی کو واٹر پمپ پر تکفیری دہشتگردوں نے ٹارگٹ کرکے فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر شہید ہوگئے، انکی نماز جنازہ مسجد خیر العمل انچولی میں ادا کی گئی جبکہ تدفین وادی حسین قبروستان میں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق علی عباس عابدی معمول کے مطابق صبح گھروں میں اخبار ڈالنے کے لئے نکلے تھے جب وہ واٹر پمپ پہنچے تو دو موٹر سائکل پر سوار سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے ان پر گولیاں چلا دیں جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے، شہید کا جسد خاکی امام بارگاہ شہدائے کربلاانچولی منتقل کیا گیا جہاں بعد ظہرین انکی نماز جنازہ سینکڑوں عزاداروں کی موجودگی میں ادا کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button