پاکستان

بے گناہ اسیروں کی رہائی کی کوششیں جاری رکھیں گے، علامہ سبطین حسینی

شیعت نیوز۔ مجلس وحدت مسلمین ملت کے حقوق کی پاسداری کرتے ہوئے کوہاٹ کے بے گناہ اسیروں کی رہائی کی کوششیں جاری رکھے گی، اور کوہاٹ کے اسیروں کی رہائی کے لئے تمام قانونی راستوں پر چل کر لواحقین اور قوم بنگش کو ان کا جائز حق دلائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین خیبر پختون خواہ کے سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی نے چکر کوٹ کوہاٹ میں علماء اور عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شروع دن سے اس سلسلہ میں ممکنہ کوششیں جاری ہیں۔ علماء اور عمائدین قوم بنگش کے بھی بہت مشکور ہیں جنہوں نے اس سلسلہ میں ہر ممکنہ تعاون کیا۔ انتظامیہ سے بھی یہ توقع ہے کہ پولیس جھوٹی ایف آئی آر واپس لے اور پر امن شہریوں کو قید و تنگ کرنے کی بجائے دہشت گردوں کو لگام دیں اور کوہاٹ کے امن کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button