پاکستان

کراچی کو دہشتگردی کا خطرہ ، داعش نے اپنا دفتر شہر میں کھول لیا

شیعت نیوز: کراچی میں عالمی شدت پسند دہشتگرد تنظیم داعش کی موجودگی سے سیکورٹی اداروں میں ہل مچ گئی ہے، اور اس تنظیم کی سرگرمیوں کے متعلق مکمل معلومات کی فراہمی کے لئے خفیہ ادارے سرگرم ہوگئے ہیں۔

جبکہ ذرائع کے مطابق داعش نامی اس وہابی دہشتگرد تنظیم کی کراچی کے مضافات میں وال چاکنگ منظر عام پر آگئی ہے اور سہراب گوٹھ نامی علاقے میں اس تنظیم کے اہلکاروں نے اپنا دفتر بھی کھولیا ہے۔
اس حوالے سے سیکورٹی اداروں نے ایک مفصل رپورٹ وفاق کو ارسال کی ہے، تفصیلات کے مطابق کراچی کے مضافاتی علاقوں میں داعش نامی عالمی دہشتگرد تکفیری تنظیم متحرک ہوگئی ہے، جس کا اندازا اس تنظیم کی حمایت میں کی جانے والی وال چاکنگ سے لگایا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ منگھو پیر، کنواری کالونی، پختون آباد، سلطان آباد، گلشن معمار،جنجال پورہ، مچھر کالونی،افغان بستی، غریب ٓباد اور سہراب گوٹھ سمیت کئی اور مضافاتی علاقوں میں اس تنظیم نے اپنی وال چاکنگ کی ہے اور اپنا نیٹ ورک قائم کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس تنظیم کی فعالیت سے دہشتگردی کے واقعات میں حد درجہ اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ حالیہ محرم الحرام میں اداروں کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے مضافات میں دہشتگردی کا خطرہ ہے۔ دوسری جانب طالبان کے کئی اہم کمانڈر بھی اس تنظیم میں شامل ہوگئے ہیں۔ کہا یہ جارہا ہے کہ طالبان کا سیٹ اپ اب داعش کنٹرول کرئے گی۔ اس سے قبل کراچی جیل کو توڑنے کی واردات کا سامنے آنا بھی اسی کڑی کا سلسلہ ہے۔ یہ دہشتگرد داعش نامی اس تنظیم کو فعال کرنے کے لئے آزاد کروائے جارہے تھے۔
اہم بات یہ ہے کہ محرم الحرام میں حساسیت مزید بڑھ گئی ہے، تاہم سیکوڑتی ادروں نے عوام اور ملک کے تحفظ کے لئے کیا حکمت عملی بنائی ہے اس بارے میں ابھی کوئی اندازہ نہیں لیکن داعش نامی اس دہشتگرد تنظیم کو ملک بالخصوص کراچی میں فعال ہونے سے روکنے کے لئے ہمارے حساس اداروں کو فوری ایکشن میں آنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button