پاکستان

کالعدم سپاہ صحابہ کی عزاداری امام حسین (ع) کو محدود کرنے کی خواہش پھر جاگ گئی

دیوبند مکتب فکر کی مسلح تکفیری جماعت کالعدم سپاہ صحابہ کی عزاداری امام حسین (ع) کو محدود کرنے کی خواہش پھر سے جاگ اٹھی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکالعدم سپاہ صحابہ کے مرکزی صدرملعون احمد لدھیانوی نے اپنے ان مذموم مقاصد کی تکمیل کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی سیکریٹری اطلاعات ملعون خادم ڈھلوں، ملعون مسعود الرحمٰن عثمانی اور ملعون معاویہ اعظم طارق بھی موجود تھے۔ یہ نئی بات نہیں کہ کالعدم سپاہ صحابہ نے عزاداری امام حسین (ع) کو محدود کرنے کی خواہش کیا ہے بلکہ اس سے قبل بھی یہ جماعت اپنی ان سعودی عزائم کی تکمیل کیلئے متعدد حربے اپنا چکی ہے۔ کبھی شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کرکے خوف کی فضاء پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، جب اس حربے سے ناکامی ہوئی تو خودکش حملوں کا سہارا لیا ۔ غرض ہر سطح پر ناکامی کا سامنا کرنے کے بعد اہل سنت و الجماعت کے نام کے لبادے میں آکر شیعہ و سنی کے درمیان تفریق کی توششیں کی ۔ لیکن الحمد و للہ پاکستان کی اہل سنت برادری نے ان کی اس سازش کو بھی ناکام بنایا۔ عزاداری امام حسین (ع) پاکستان بھر میں شیعہ و سنی عوام مشترکہ طور پر مناتے ہیں ۔ یہ امام حسین (ع) ہی کی عزاداری ہے کہ جس کی وجہ سے آج شیعہ و سنی میں اتحاد کی فضاء قائم ہے۔ انشاء اللہ ماضی میں ان سازشوں کو ناکام بنایا ہے اور آئندہ بھی ان جماعتوں کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہونگی اور ذلت و رسوائی ان کا مقدر بنے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button