پیپلز پارٹی اور کالعدم سپاہ صحابہ کا اتحاد اب شاہراہوں پر بھی منظر عام پر آگیا
شیعت نیوز (کراچی) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پیپلز پارٹی کی جانب سے18 اکتوبر کے جلسہ عام کی تشہیری مہم جاری ہے جس کی مناسبت سےمختلف مقامات پر کالعدم سپاہ صحابہ اور پیپلز پارٹی کے پرچم اور ہورڈنگز ساتھ ساتھ نظر آرہے ہیں۔یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ دونوں جماعتوں کا یہ اتحاد لوگوں کے سامنے منظر عام پر آیا ہے ، اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما کالعدم سپاہ صحابہ کے دفاتر سے نکلتے ہوئے پائے گئے ہیں، یہ اس ہی اتحاد کا ثمر ہے کہ گزشتہ 30 سال سے سندھ پر براجمان پیپلز پارٹی نے سندھ میں وہابی مدارس کا نیٹ ورک قائم کرنے میں ان تکفیریوں کی مدد کی اور آج تک کسی بھی بڑے سانحہ کے مجرم گرفتار نہیں کئے گئے۔ہم اگر کراچی سے سکھر اور سکھر سے جیکب آباد تک کا سفر کریں تو یہ بات اور واضح ہوجائے گی کہ کس طرح پیپلز پارٹی کے مضبوط علاقوں میں وہابیوں کے نیٹ ورک کو پیپلز پارٹی کے ایم این اے حضرات کی حمایت حاصل ہے۔ ضرورت اس امر ہے کہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت اگر چاہتے ہیں اپنی جماعت کو انتہا پسندوں کے چنگل سے آزاد کرائیں اور حضرت لعل شہباز قلندر کی سرزمین کو امن کا گہوارہ بنائیں تو انہیں شیعہ قتل عام میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ اور ان کے سرپرست دیوبندی مدارس کیخلاف بھرپور کاروائی کرنا ہوگی۔