سعودی عرب

سعودی بادشاہ اور امیرقطر کی ملاقات

قطر کے امیر نے سعودی عرب کے بادشاہ سے ریاض میں ملاقات اور گفتگو کی ہے۔ سعودی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے، اقتدار حاصل کرنے کے بعد ایک سال کے دوران کل رات تیسری مرتبہ سعودی عرب کے بادشاہ سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعاون اور اسی طرح عالم عرب ، عالم اسلام اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔ اس سےقبل، قطرکی جانب سے مصر کی اخوان المسلمین کی حمایت کے سبب ، سعودی عرب، امارات اوربحرین نے اپنے سفیر قطر سے واپس بلالئے تھے اور اسی سلسلے میں امیر کویت کی ثالثی سے اختلافات برطرف کرنے کے لئے، امیر قطر نے سعودی عرب کے بادشاہ سے ملاقات اور تبالۂ خیال انجام دیا تھا۔سعودی عرب اور قطر اپنے ہمسایہ ملکوں بحرین اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ شام میں نام نہاد داعش مخالف اتحاد کی حمایت کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button